Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے لئے تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن کی انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے لئے تیاریاں مکمل
October 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ چند روز تک اورسیز ووٹرز کو پاس ورڈز جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ووٹرز کوپاس ورڈز بذریعہ ای میل بھیجے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن 7410 ووٹرز کو پاس ورڈز بھیجے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 14 اکتوبر کو انٹرنیٹ ووٹنگ استعمال ہو گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن 36 حلقوں کے اوورسیز ووٹرز کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اورسیز ووٹرز کو پاس ورڈز بھجوانے کےلئے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔