Friday, May 3, 2024

الیکشن کمیشن کو ڈھائی ارب پیکیج پر وزیر اعظم کو نوٹس بھیجنا چاہئےتھا : عمران خان

الیکشن کمیشن کو ڈھائی ارب پیکیج پر وزیر اعظم کو نوٹس بھیجنا چاہئےتھا : عمران خان
December 14, 2015
لودھراں(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی بات   پی  ٹی  آئی کرتی تھی اب نون لیگ بھی دھاندلی دھاندلی کرنے لگی ہے،الیکشن کمیشن کو ڈھائی ارب کے پیکیج پر  وزیراعظم کو  نوٹس بھیجنا چاہیے تھا  پیپلز پارٹی اور  ایم کیو ایم رینجرز کے خلاف  ایک ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  پی  ٹی  آئی رہنما جہانگیر ترین کی  انتخابی مہم چلانے کے لئےعمران خان لودھراں پہنچے تو لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا  اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں نے   پنجاب پولیس کو  سیاسی  بنا دیا  ہےنون لیگ  دھاندلی کے بغیر  الیکشن نہیں جیت سکتی ایاز صادق آج جو بات کر رہے ہیں وہ ڈھائی سال سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس  سے  پہلے سوات کے علاقے شانگلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے  نون لیگ اور پیپلز پارٹی پر دباؤ بڑھا  ،، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم  رینجرز کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں ۔ عمران  خان نے کہاکہ  حکمران بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے ہیں چوری  کا  پیسہ  کہاں  بھیجا جا رہا ہے ، نواز شریف اور پرویز مشرف کا بھائی کسی اور کا بھائی نہیں ہو سکتا۔