Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن کو این اے 122 کے فیصلے کی کاپی موصول !!! ایازصادق کے وکلاءنے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی

الیکشن کمیشن کو این اے 122 کے فیصلے کی کاپی موصول !!! ایازصادق کے وکلاءنے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن کو این اے 122 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کی کاپی چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی ممبران کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد ایاز صادق کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءنے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کر لی ہے۔