Friday, May 3, 2024

الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی اجازت مل گئی

الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی اجازت مل گئی
May 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن دو روز تک مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن تین لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدے گا۔ ایک مشین کی لاگت تقریباً 900 ڈالر ہے۔ اس حوالے سے ٹینڈرز کا اجراءآئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کا کہنا ہے کہ فلپائن میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے دوران پولنگ الیکٹرانک مشینوں سے کرائی گئی جہاں کل 93 ہزار ای وی ایمز استعمال کی گئیں۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 10 منٹ بعد ہی وہاں نتیجہ بھی جاری کر دیا گیا۔ دوسری طرف سمند پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے حوالے سے بھی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ اس کے لیے مختلف ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹس کی تعریف کو اب آئین کا حصہ بنا رہے ہیں۔ سولہ سال تعلیم، 20 سالہ تجربہ رکھنے والا ٹیکنوکریٹ کہلائے گا۔