Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کاسمندرپار پاکستانیوں کے کاسٹ کردہ ووٹ حتمی نتائج کا حصہ بنانیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاسمندرپار پاکستانیوں کے  کاسٹ کردہ ووٹ حتمی نتائج کا حصہ بنانیکا فیصلہ
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے کاسٹ ووٹوں کو حتمی نتائج کا حصہ بنانے کافیصلہ کرلیا،چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن حکام کو آئی ووٹنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے کاسٹ کئے گئے ووٹوں کونتائج کا حصہ بنانے کافیصلہ کرلیا ، چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کو آئی ووٹنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئی ووٹنگ سے کاسٹ ہونے والے تمام ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کوبھجوادی گئی ہیں ووٹوں کوحتمی نتائج میں شامل کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق این اے 53 اسلام آبادمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 523 ووٹ، این اے ساٹھ راولپنڈی میں 460 ، این اے 63 راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 265 ووٹ، این اے 69 گجرات میں 561 ، این اے 65 چکوال میں 257 ، این اے 56 اٹک میں 202 ، این اے 35 بنوں میں 261 ، این اے 243 کراچی میں 1112اوراین اے 131 لاہورمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 991 ووٹ کاسٹ کئے۔ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں نے 1 ہزار 114ووٹ کاسٹ کیے۔ ریٹرننگ افسران اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ شامل کرکے حتمی نتائج الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔