Friday, March 29, 2024

الیکشن کمیشن کاخیبرپختونخوا میں 23دسمبرکوبلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کاخیبرپختونخوا میں 23دسمبرکوبلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان
November 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 23دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ۔ کاغذات نامزدگی کے اجراکا نوٹیفکیشن 16نومبرکو جاری ہو گا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے  کاغذات نامزدگی  19، 20 اور 22 نومبر کو جمع ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی پڑتال 24 سے 27 نومبر کو کی جائے گی جب کہ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 28 اور 29 نومبر کو کی جا سکیں گی۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی اور نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 3دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ امید واروں کی حتمی فہرست 4دسمبر کو آویزاں کی جائیگی۔