Sunday, April 28, 2024

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کے مرتکب عملے کو سزائیں دینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کے مرتکب عملے کو سزائیں دینے کا فیصلہ
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن کا سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران بد عنوانی اور بدانتظامی کے مرتکب انتخابی عملے کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بدانتطامی چھوٹی ہو یا بڑی کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ہونے والی شدید بد انتظامی اور بد عنوانی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ ونگ کو ہدایت کی کہ ہر قسم کی بدانتظامی میں انتخابی عملے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے بھی رپورٹس طلب کر لی ہیں،جبکہ ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور پرتشدد واقعات کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سے انکوائری رپورٹس جلد مکمل کر کے الیکشن کمیشن کوبھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت عابد شیر علی،چوہدری شیر علی اور رکن پنجاب اسمبلی طاہر جمیل کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے،الیکش کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن فاتح امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔