Saturday, April 27, 2024

الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت سے نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت سے نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (فہیم اختر ملک) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے رابطے میں مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہوتی ہیں۔ حلقہ بندیوں کیلئے کم از کم 6 ماہ درکار ہوں گے۔ حکومت مردم شماری مکمل ہونے کا وقت مارچ 2023 بتا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور، قانون و انصاف اور منصوبہ بندی کو خطوط بھجوائے۔ حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔