Friday, May 17, 2024

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں 11 لاء آفیسرز تعینات کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں 11 لاء آفیسرز تعینات کرنیکا فیصلہ
August 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق قانونی امور میں مشکلات کا سامنا، ملک بھر میں 11 لاء آفیسرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاء افسران کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا جائیگا۔ پنجاب میں 2، سندھ خیبر پختونخوا میں 3،3 لاء آفیسرز تعینات ہونگے جبکہ بلوچستان میں 2، راولپنڈی اسلام آباد کے لئے ایک لاء آفیسر تعینات کیا جائے گا۔ ایل ایل بی ایل ایل ایم اور پانچ سال تک ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنےوالوں کی تعیناتی ہوگی۔ لاء افسران عدالتوں میں الیکشن کمیشن کے خلاف کیسز میں پیش ہونگے۔ ان کا کام الیکشن کمیشن کی انتخابی کیسز میں رہنمائی کرنا ہوگا۔