Monday, May 6, 2024

کراچی ، الیکشن کمیشن کا مخصوص اضلاع میں نجی بینکوں کے ملازمین کی تعیناتی کا فیصلہ

کراچی ، الیکشن کمیشن کا مخصوص اضلاع میں نجی بینکوں کے ملازمین کی تعیناتی کا فیصلہ
July 12, 2018
کراچی (92 نیوز) عام انتخابا ت میں الیکشن کمیشن نے کراچی کے مخصوص اضلاع کیلئے نجی بینکوں کے ملازمین تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی سفارش پر 2 نجی بینکوں کے 200 سے زائد ملازمین کی خدمات لی جارہی ہیں۔ ادھر الیکشن کمیشن نے لیٹر جاری کرنا شروع کر دیئے۔ نجی اداروں کے ملازمین کی تعیناتیوں سے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں ۔ ملازمین کو کراچی کے ضلع کورنگی اور وسطی کے پولنگ اسٹیشنز پر ہی کیوں تعینات کیا جارہا ہے ؟۔ انتخابی ڈیوٹی کیلئے خدمات صرف کراچی تک ہی محدود کیوں ہیں ؟۔