Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا قبائلی اضلاع کے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنیکا فیصلہ
June 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں  پر انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو  سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،   چیف سیکرٹری  اور آئی جی پختوانخواہ کو  تمام امیدواروں کو  سکیورتی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابی دنگل سے قبل الیکشن کمیشن  کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام امیدواروں کو سکویرٹی فراہم کرنے کا فیصلہ  ہوا ہے ، ا لیکشن کمیشن نے محکمہ داخلہ کی رپورٹ پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن  نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختوانخواہ کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے کے ذریعے  خیبر پختوانخواہ حکومت کو تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔  خیبرپختوانخواہ  حکومت کو  کہا گیا ہے کہ انتخابات  میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم  کی جائے۔ امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی رپورٹ  کے بعد کیا گیا۔  الیکشن کمیشن  پولنگ ڈے  کے انتظامات پہلے ہی پاک فوج کے سپرد کرچکا ہے۔ قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے 20 جولائی کو انتخابات ہونگے۔