Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن کا فنڈز کی تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا فنڈز کی تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
September 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سیاسی جماعتوں نے سالانہ فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے احکامات پر عمل نہ کرنےوالی جماعتوں کو فائنل نوٹس جاری کر دیے۔ بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کو فنڈز کتنا ملتا ہے؟ اخراجات کتنے ہیں؟ انٹرا پارٹی الیکشن کا طریقہ کارکیا ہے؟ یہ سب ابھی تک کچھ پتہ نہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرانے کےلئے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ الیکشن کمیشن نے 303 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کئے لیکن تفصیلات جمع کرائیں صرف 30نے۔ اب الیکشن کمیشن کو بھی جوش آیا اور احکامات کی دھجیاں اڑانے والی سیاسی جماعتوں کو فائنل نوٹس بھجوا دیے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ ایسا نہ کرنے والی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری نہیں کئے جائینگے۔ اس سے قبل بھی دو بار سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ احکامات نہ ماننے والی جماعتوں کےخلاف بڑی کارروائی کی جائیگی۔