Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن کا فردوس عاشق اعوان کو نوٹس، نو دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

الیکشن کمیشن کا فردوس عاشق اعوان کو نوٹس، نو دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب
December 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ن لیگ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف الیکشن کمیشن کے بارے متنازعہ بیان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1198121413242228738 چند روز قبل اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔ الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔