Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی میڈیا ٹاک اور سب کے سامنے بلے پر مہر لگانے پر نوٹس

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی میڈیا ٹاک اور سب کے سامنے بلے پر مہر لگانے پر نوٹس
July 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی میڈیا ٹاک اور سب کے سامنے بلے پر مہر لگانے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا سے براہ راست گفتگو کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان نے سب کے سامنے بلے پر مہر لگا کر ووٹ کی رازداری ختم کی۔ ادھر الیکشن کمیشن نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوریج دینے کا بھی نوٹس لے لیا۔ ادھر کراچی میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کھلےعام کی گئی۔ پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن 54 میں عملہ فون استعمال کرتا رہا۔ عملے کی موبائل فون استعمال کرنے کہ فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کےعملے کا موبائل فون استعمال کرنا ممنوع ہے۔ اس کے باوجود عملہ فون استعمال کرتا رہا۔ ادھر پشاور میں موبائل فون پولنگ اسٹیشن لے جانے کی پابندی بھی ہوا میں اڑا دی  گئی۔ پابندی کے باوجود ووٹرز پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جاتے رہے ۔  حلقہ این اے 28 میں ووٹر نے ووٹ پرمہر لگا کرموبائل فون سے تصویربھی بنائی۔