Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن کا تین الیکشن ٹربیونلز کی معیاد میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا تین الیکشن ٹربیونلز کی معیاد میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
August 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں کام کرنے والے تین الیکشن ٹربیونلز کی معیاد میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ایک چٹھی لکھی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کام کرنے والے تین ٹربیونلز کے سربراہوں کاظم علی ملک، جاوید رشید مبحوبی اور رانا زاہد محمود کے عہدے کی معیاد میں مزید توسیع نہیں دی جارہی ہے ۔ ان کے پاس ابھی مختلف امیدواروں کی جانب سےدائرکی جانےوالی عذرداریاں زیرسماعت ہیں،الیکشن  کمیشن کی جانب سےچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کواستدعاکی گئی ہےکہ ماضی کی طرح دوبارہ ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں اور اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ کے ججز میں سے کسی جج کو الیکشن ٹربیونل کے لیے نامزد کرکے اس کی منظوری دیں ۔ واضح رہے کہ جاوید رشید محبوبی نے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی عذرداری پر خواجہ سعد رفیق، کاظم علی ملک نے عمران خان کی عذرداری پر ایاز صادق اور رانا زاہد محمود نے جہانگیر کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔