Sunday, May 12, 2024

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس دوبارہ کھول لیا

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس دوبارہ کھول لیا
September 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ڈیڑھ سال بعد دوبارہ کھول لیا۔ کیس کی سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔ درخواستگزار اکبر ایس بابر سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن سماعت کرے گا۔ خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی نے ابتک کیا پیشرفت کی، اس بارے میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن نے کمیٹی مارچ 2018 میں تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مالی دستاویزات فراہم نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن نے تمام بینکوں کو خطوط لکھے۔ ابتدائی سکروٹنی کے بعد درجن سے زائد ایسے اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جو پی ٹی آئی قیادت آپریٹ کر رہی تھی۔ تمام بینک اکاونٹس کو الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔