Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن کا این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے 249  میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
May 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے نون لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کرلی، چھ مئی کو صبح نو بجے دوبارہ گنتی ہوگی، تمام جماعتوں کو آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کردی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا انھیں ایک بھی فارم 46 نہیں دیا گیا، پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل دوبارہ ووٹنگ میں بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

ادھر مصطفی کمال نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کی درخواست دائر کر دی، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی نے بھی ری پول کی درخواست دینے کا اعلان کردیا۔