Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

الیکشن کمیشن کا اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
October 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد(92 نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے دو رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی جس میں اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر کو اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔