Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کا آئندہ ضمنی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا آئندہ ضمنی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ
November 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  آئندہ ضمنی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے  6 ہزار سے زائد امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن آئندہ تمام ضمنی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا ، آئندہ تمام ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے افسران کی نگرانی میں ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے فرائض الیکشن کمیشن کے افسران ہی سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب عام انتخابات میں حصہ لینے والے وہ امیدوار جنہوں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ، کے خلاف بھی  کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 6 ہزارسے زائد امیدواروں کو نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں ۔ جاری کردہ نوٹس میں انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات پیش نہ کرنے والوں کو آئندہ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا جائیگا۔ عام انتخابات 2018 میں 11 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے  5  ہزار سے زائد نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا، جس کے مطابق31  دسمبر تک اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔