Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال اور نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق

الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال اور نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کے آئندہ انتخابات سے متعلق بڑے فیصلے آ گئے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آئندہ انتخابات میں آرٹی ایس کے استعمال پر اتفاق کر لیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کی خامیاں نادرا سے مل کر دور کی جائیں ۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے ۔ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں ۔ حکومت کی جانب سے تاحال ای وی ایم سے متعلق مانگی گئی چیزیں فراہم نہیں کیں ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں ممبران سیکرٹری الیکشن کمیشن سپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی ۔