Thursday, May 9, 2024

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس نہیں سن سکتا،عمران خان کاسپریم کورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس نہیں سن سکتا،عمران خان کاسپریم کورٹ سے رجوع
January 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بارے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار دسمبر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے  کہا کہاکبر ایس بابر کا 2011 سے پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، وہ کیس میں متاثرہ  فریق نہیں ، ان کی درخواستیں بد نیتی پر مبنی ہیں ۔ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔ اپنی درخواست میں وزیراعظم عمران خان نے موقف اختیارکیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبرکو انٹراکورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن کے اختیارات سے تجاوزکونظراندازکرکےخلاف قانون آرڈرپاس کیا ، ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کا اختیاراستعمال کرتے ہوئے متنازع حقائق پرفیصلہ نہیں دے سکتی ، سنگل بینچ کا 18 جولائی 2018 کا چیمبرآرڈربھی قانون کی نظر میں صحیح نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبرایس بابرکو پارٹی سے نکالا گیا ، انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی ای میل کی جوریکارڈ پرموجود ہے ، ہائی کورٹ نے اکبرایس بابر کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا ، اکبرایس بابرکیس میں متاثرہ فریق نہیں ، ان کا اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونا خلاف قانون ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی  بنام عمران خان کیس کا حوالہ بھی دیا ، کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کیس میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق قواعد طے کر دیے تھے ، لہذا ہائی کورٹ کے 4 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قراردیاجائے ۔ اپیل میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔