Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کےالزامات کے خلاف سماعت 16 نومبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کےالزامات  کے خلاف سماعت 16 نومبر تک ملتوی
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کےالزامات کے خلاف سماعت 16 نومبر تک ملتوی ہو گئی۔

وفاقی وزراء کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اعظم سواتی کے معاون وکیل محمد زبیر نے کمیشن کو بتایا کہ آج راستے بند ہیں ، بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں ۔ ممبرز الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے ، گزشتہ روز پہلے نوٹس کی سماعت تھی ۔ اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ اور دوسرا بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے پر جاری کیا تھا۔

وزیراطلاعات کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔