Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن وزیراعظم اورعمران خان کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت 6 ستمبر کو کریگا

الیکشن کمیشن وزیراعظم اورعمران خان کی نااہلی کی درخواستوں کی سماعت 6 ستمبر کو کریگا
September 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن وزیراعظم نوازشریف اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سمیت اہم د رخواستوں کی سماعت 6ستمبر کو کریگا۔ باضابطہ کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر کےلئے مقدمات کی باضابطہ کاز لسٹ جاری کردی۔ وزیراعظم کی ناہلی سے متعلق پیپلزپارٹی  پی ٹی آئی  عوامی تحریک ،عوامی مسلم لیگ اور ایک شہری کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست بھی اسی دن سنی جائیگی۔ تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق 2درخواستوں کی سماعت بھی 6ستمبر کو ہی ہوگی۔ تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس ہویا وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدرکےخلاف پٹیشن سماعت 6ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن اے این پی کی جانب سے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت بھی 6ستمبر کو کریگا۔