Saturday, April 27, 2024

الیکشن کمیشن نےنااہلی کی درخواست پر کیپٹن صفدر سے تحریری جواب مانگ لیا

الیکشن کمیشن نےنااہلی کی درخواست پر کیپٹن صفدر سے تحریری جواب مانگ لیا
June 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے نااہلی کی درخواست پر کیپٹن صفدر سے تحریری جواب مانگ لیا ہے، سماعت  پندرہ جون تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیپٹن صفدر کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نواب صلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قوم، اداروں اور عدالتوں سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کے گوشواروں کی تفصیلات چھپائی ہیں، مریم صفدر کی آف شور کمپنیوں کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے ہیں، قوانین کے مطابق کیپٹن صفدر نااہل اور الیکشن کالعدم ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی  کردی۔