Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نےجاوید نسیم کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی

الیکشن کمیشن نےجاوید نسیم کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی
March 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کےخلاف ریفرنس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں کمیشن نے جاوید نسیم کےخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے جاوید نسیم کےخلاف ثبوت مانگ لیے۔ کمیشن نے جاوید نسیم کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنےاوپرلگنےوالے الزامات پرجواب دیں۔ جاوید نسیم خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پررکن صوبائی اسمبلی  منتخب ہوئے۔ جاوید نسیم کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنےپرتحریک انصاف نے ان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کےمعاملےپرالیکشن کمیشن میں دائردرخواست سےدستبردارہوگئے۔ قائم علی شاہ کیس کراچی سےحیدرآباد منتقل ہونےپرغوث علی شاہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ہے۔ الیکشن کمیشن 20 مارچ کوکیس کی سماعت کرے گا۔