Saturday, April 27, 2024

  الیکشن کمیشن نے کے پی کے کےچارریٹرننگ افسران کی تحریری معافی قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا

   الیکشن کمیشن نے کے پی کے کےچارریٹرننگ افسران کی تحریری معافی قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا
May 22, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے چار ریٹرننگ افسران کی تحریری معافی قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے فرائض میں غفلت برتنے پر نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ الیکشن کمیشن کا حکم نہ ماننے کی کیا سزا ہو سکتی ہے۔ حکم عدولی پر آپ کی نوکری بھی جا سکتی ہے ہر ادارہ الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے کا پابند ہے جس پر متعقلہ ریٹرننگ افسران نے تحریری معافی مانگی اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کروائی۔ ریٹرننگ افسران کی معافی کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی معافی قبول کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔