Saturday, May 18, 2024

الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں
May 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 11154 ہے جبکہ 285 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 4059 پولنگ سٹیشنز صرف حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہونگے۔