Saturday, May 18, 2024

الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں
May 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 11154 ہے جبکہ 285 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف  پاکستان کے مطابق 4059 پولنگ اسٹیشنز صرف حساس قرار دیئے  گئے ہیں۔ واضح رہے کہ  کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہونگے۔