Monday, May 6, 2024

الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈ انتخابات پر الیکشن ایکٹ لاگو کردیا

الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈ انتخابات پر الیکشن ایکٹ لاگو کردیا
September 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے کینٹ بورڈ انتخابات پر الیکشن ایکٹ لاگو کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 218 کے تحت سیکشن 234 کا نفاذ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق انتخابات کی مہم کے لئے مانیٹرنگ اور قانون میں کوئی شق شامل نہیں کی تھی۔ صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔