Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پولنگ کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

اس سلسلے میں میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت جی-6 میلوڈی اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے لئے مجموعی طور پر 73 ووٹرز کی فہرست جاری کردی ہے ۔ امن و امان قائم رکھنے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو مقامی چھٹی دے دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدواروں جن میں اظہر محمود (آزاد)۔ پیر عادل شاہ(مسلم لیگ ن اور ملک ساجد محمود (پی، ٹی ، آئی ) شامل ہیں  کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نعیم احمد نے بتایا ہے کہ اس انتخاب کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ بالخصوص انتخابی سامان کی تیاری اور پولنگ عملہ کی تعیناتی اور تربیت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔