Friday, May 10, 2024

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بد انتظامہ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بد انتظامہ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں بدانتظامی کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی، سپریم کورٹ میں تحریری جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا پنجاب حکومت نے تعاون نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا کہ  سلیکٹڈ افسران تعینات کر کے انتخابات کو متنازعہ بنایا، پابندیوں کے باوجود ذوالفقار ورک کو ڈی ایس پی ڈسکہ کی اضافی ذمہ داری دی گئی، وہ الیکشن کمیشن میں طلب کرنے پرپیش بھی نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن  کی جانب سے کہا گیا کہ  انتخابی عمل کے دوران حکومتی عہدیداران، سکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی نے جواب میں کہا الیکشن کمیشن کا موقف درست نہیں۔