Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سات ستمبر تک فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سات ستمبر تک فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم
August 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ ۔تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے نیا جواب دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باعث الیکشن کمیشن اپنی کارروائی روک دے۔۔درخواست گزار کے وکیل احمد احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور یہاں زیرسماعت کیس کی نوعیت مختلف ہے۔۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق کاکہنا تھا کہ دوہری شہریت والوں سے فنڈلیتے رہیں گے۔۔ مسلم لیگ ن کے ٹکڑوں پر پلنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے۔ مالی معاملات میں عمران خان کی دیانت قابل رشک ہے۔۔اکاﺅنٹس میں کوئی مسئلہ نہیں ۔ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

اس موقع پر درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ بڑی کامیابی مل گئی۔۔۔ تحریک انصاف ایک مافیا بن چکی اوراس کے سربراہ عمران خان ہیں۔۔گو نواز گو ہو چکا اب گو عمران گو کا وقت آ گیا۔

اکبر ایس بابر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کالی بھیڑوں کو سامنے لائیں گے۔۔کیا صوبے میں کرپشن نہیں؟؟عمران خان نے کرپشن کی بجائے احتساب کوہی ختم کر دیا۔