Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں
December 13, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لئے یوسف علی کی درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کون آیا ہے؟ جس پر درخواست گزار نے بتایا کہ کوئی نہیں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی الیکشن کی رزلٹ شیٹ، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے قوم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ عہد فروشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بے پناہ کرپشن ہوئی ہے۔ انٹرا پارٹی انتخابات بوگس تھے۔ عمران خان لائف ٹائم چیئرمین بن کر بیٹھ گئے ہیں۔