Monday, September 16, 2024

الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کردیں

الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کردیں
August 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے پانامہ لیکس سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کر دیں وزیر اعظم نا اہلی کیس سمیت اب پانامہ کا سارا ہنگامہ 17 اگست کو سنا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت علی خان نا اہلی کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران  درخواست گزار بشری گوہر نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر لیاقت علی ترکئی نے سینٹ انتخابات کے دوران جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی آف شور کمپنی جس کا نام امبیسڈر اوورسیز تھا اسے ظاہر نہیں کیا اور پاناما لیکس میں بھی لیاقت علی ترکئی اور ان کی کمپنی کی تفصیلات سامنے آئیں لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔ اس کے ساتھ کاغذات میں ان کے تائید کنندہ اورتجویز کنندہ شہرام تراکئی اور محمد علی اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی نا اہل کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار بشریٰ گوہر سے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے پاناما لیکس سے متعلق کمیشن میں دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا۔ اب وزیر اعظم نا اہلی کیس سے متعلق 4 درخواستوں سمیت اس کیس کو بھی 17 اگست کو سنا جائے گا۔