Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے 332 ارکان کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن  کمیشن نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے 332 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
January 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 332 ارکان کی رکنیت معطل کردی، قاسم سوری، فواد چودھری، عامر کیانی، راحیلہ مگسی کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔ احسن اقبال، حسین الہٰی، مصدق ملک، انوار کاکڑ کی بھی  رکنیت معطل کر دی گئی ۔  معطل ارکان گوشوارے جمع کرانے تک اجلاسوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیل نہ جمع کروانے پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 332 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ،فواد چودھری ، اختر مینگل، احسن اقبال، شہریار آفریدی، ، مصدق ملک اور دیگر کی رکنیت معطل  کر دی گئی ، معطل ارکان اسمبلی اجلاس اور کسی قسم کی قانون سازی میں شرکت نہیں کر سکیں گے ، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں ، لیکن 332 ارکان یہ قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 72، سینیٹ کے 20 ،پنجاب اسمبلی کے 115 ،سندھ اسمبلی کے 52 ،خیبرپختونخوا  کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ۔ معطل ارکان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ،  احسن اقبال، اختر مینگل، مصدق ملک ، انوار الحق کاکڑ، حسین الہٰی شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، وزیر خوراک سلطان محبوب، سرفراز بگٹی  ، شہزاد وسیم، مائزہ حمید گجر، علی امین گنڈا پور اور دیگر کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن ممبران کی رکنیت معطل کی گئی ہے وہ اسمبلی اجلاس میں نہ تو شرکت کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانون سازی کا حصہ بن سکتے ہیں ۔