Monday, May 13, 2024

الیکشن کمیشن نے نا اہلی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے نا اہلی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کرلیا
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے  فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین آمیز بیان کے  کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کی جانب سے سید علی محمد بخاری پیش ہوئے  اور کہا کہ  درخواست گزار توہین عدالت ثابت کرنے میں ناکام رہے، ایک اخبار کی خبر پر توہین عدالت لگا کر نا اہل نہیں کیاجا سکتا،  درخواست گزار کی درخواست نا مکمل ہے۔ سید علی محمد بخاری نے مزید کہا کہ  یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے،  تقریر کا ٹرانسکرپٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نا اہلی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب کر لیا ،کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔