Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کوپوستل بیلٹ پیپرجاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کوپوستل بیلٹ پیپرجاری کر دیئے
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کر دیئے ۔قومی اسمبلی کے ہرریٹرننگ افسر کو3ہزار،صوبائی سطح کے آراو کو1500بیلٹ پیپرجاری کئے گئے ہیں ۔ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حلقے سے دور سرکاری اہلکار اور دیگر افراد بذریعہ ڈاک ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔پوسٹل بیلٹ فوجی افسران، پولیس اہلکاراورجیلوں میں قید ملزم استعمال کریں گے۔ عام انتخابات 2018 کا صاف شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کیلئے ایک چیلنج  ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تمام مراحل بخوبی  سر انجام دیئے جا رہے ہیں  اور الیکشن کمیشن انتخابات کے بروقت شفاف انعقاد کیلئے پرعزم ہے ۔