Wednesday, May 8, 2024

الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سندھ کو نئی حلقہ بندیاں کرنے بارے خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سندھ کو نئی حلقہ بندیاں کرنے بارے خط لکھ دیا
August 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سندھ کو نئی حلقہ بندیاں کرنے سے متعلق خط لکھ دیا، کہاکہ بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیاں اور نئے بلدیاتی قوانین کے تحت ہونگے۔

سندھ میں بلدیاتی نظام مدت پوری کرنے کے قریب پہنچنے پر نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ، الیکشن کمیشن نےنئی حلقہ بندیوں سےمتعلق محکمہ بلدیات کو خط لکھ دیا ۔ یہ بھی بتایاکہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جانے ہیں ، بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیاں اور نئے بلدیاتی قوانین کے تحت ہونگے۔

محکمہ بلدیات سندھ نےبھی فوری ایکشن  لیتے ہوئےیونین کونسل کی سطح پرحلقہ بندیوں کے لئے صوبے کےتمام کمشنرز کو خط لکھ دیا ، بتایاکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کے تحت کرانے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کو تین دن کے اندر رپورٹ فراہم کرنے کا کہاہے۔