Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے کی اسمبلی رکنیت ختم کردی

الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے کی اسمبلی  رکنیت ختم کردی
May 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نون لیگ کی ایک اوروکٹ گر گئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے وہاڑی سے لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد یوسف کسیلیا کی رکنیت ختم کردی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی ہے ،الیکشن ٹربیونل کے بعد سپریم کورٹ نے بھی پی پی 232سے منتخب ہونے والے یوسف کسیلیہ کو نااہل قرار دے دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے یوسف کسیلیہ کے اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یوسف کسیلیہ کو اثاثے چھپانے کے کیس میں نااہل قرار دیا تھا جبکہ  الیکشن کمیشن حلقے میں ضمنی الیکشن کیلئے جلد نیا شیڈول جاری کرے گا۔