Sunday, May 5, 2024

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 12میں سے 9حلقوں کے فارم 15 جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیے

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 12میں سے 9حلقوں کے فارم 15 جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیے
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 12 میں سے 9 حلقوں کے فارم 15 کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیں جبکہ این اے 130،این اے 48 اور این اے 157 کی تفصیلات ابھی تک فراہم نہیں کی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اضافی بیلٹ پیپرز والے 12 حلقوں میں سے 9 کی تفصیل انکوائری کمیشن میں جمع کرا دی، این اے 21 سے مسلم لیگ ن کے کیپٹن صفدر کامیاب ہوئے جہاں 6 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 دستیاب نہیں جبکہ 328 پولنگ سٹیشنز میں سے 322 کے فارم مل گئے ہیں  این اے 34 سے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب کو کامیابی ملی  اس حلقے کے 308 پولنگ سٹینشنز میں سے 275 کے فارم 15 دستیاب ہوئے جبکہ 33 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے ۔ آزاد امیدوار بسم اللہ خان این اے 43 سے فاتح قرار پائے  اس حلقے کے 112 میں سے 14 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 نہیں ملے جبکہ 98 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب ہوئے۔ این اے 53 سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان جیتے جہاں 323 میں سے 293 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں ۔ 30 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے ۔ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز فاتح قرار پائے، اس حلقے کے 282 پولنگ سٹیشنز تھے جہاں سے 157 سے فارم 15 ملے جبکہ 125 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے ۔ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے سعد رفیق کامیاب ہوئے ، اس حلقے سے 265 میں سے 164 سے فارم 15 دستیاب ہوئے ، 101 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 نہیں ملے ، این اے 171 سے مسلم لیگ ن کے سردار امجد کھوسہ جیتے ، اس حلقے کے 321 میں سے 48 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 دستیاب نہیں ہوئے۔ 273 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں ، این اے 222 سے پیپلزپارٹی کے نوید قمر فاتح قرار پائے ۔ اس حلقے کے 242 میں سے 237 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15 مل گئے ہیں جبکہ 5 پولنگ سٹیشنز سے فارم 15فارم نہیں ملے۔