Saturday, April 20, 2024

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور سے نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور سے نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا
March 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے  پیپلزپارٹی  کی رہنما فریال تالپور سے  نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب کرلیا ، فریال تالپور کی نا اہلی کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،  وکیل فریال تالپور نے اعتراض کیا کہ ہمیں سنے بغیر  درخواست دوبارہ بحال کی گئی  ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ آپ گزشتہ سماعت پر  پیش کیوں نہ ہوئے جس پر  وکیل فریال تالپور نے جواب دیا کہ  ہمیں کوئی نوٹس ہی موصول نہیں ہوا۔ فریال تالپور کے وکیل نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی بحال کی گئی درخواست کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں جس پر  الیکشن کمیشن کے ممبر  پنجاب نے کہا کہ  آپ دانستہ طور پر   تاخیر کررہے ہیں، ابھی درخواست دیں ہم فیصلہ سنا دیتے ہیں ۔ وکیل فریال تالپور نے کہا کہ تیاری کے لیے تھوڑا وقت دیا جائے،   الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔