Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
June 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز )  الیکشن کمیشن نے غیرملکی اورممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا۔ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوٹسز جاری، 20 جون کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف تحقیقات تیز کردی ، ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ تینوں جماعتوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ غٖیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کیلئے اپنے اپنے نمائندوں کو 20 جون کو کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کے سامنے پیش کریں ۔ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے درخواستگزاروں کو بھی طلب کرلیا ، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات کریگی ۔ پی ٹی آئی کے خلاف درخواست اکبر ایس بابر جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف درخواست فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں دائر کی ہوئی ہے۔