Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی
June 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی سمری وزارت دفاع کو ارسال  کر دی ۔ خط کے مطابق پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے، خط میں سفارش کی گئی کہ پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی تعینات کی جائے ۔ اس سے پہلے انتخابات میں فوج صرف پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات رہ کر سکیورٹی کے فرائض انجام دیتی تھی ۔ عام انتخابات 2018 اگلے ماہ 25 تاریخ کو ہوں گے ، نگران حکومت انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کیلئے ہر ممکن سعی کر رہی ہے  ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے معذور افراد کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرکی سہولت کا اعلان کردیا ، معذورافراد کا شناختی کارڈ رکھنے والے پانچ جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کو درخواست دے سکتے ہیں۔