Saturday, May 11, 2024

الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں جاری کردیں
February 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں جاری کردیں، پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 22 امیدوار میدان میں آگئے، خیبرپختونخوا کی بارہ نشستوں پر 41 امیدوار مدمقابل ہیں۔

کراچی میں  ریٹرننگ افسر نے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کردی،  سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر آٹھ امیدوار رہ گئے، پیپلزپارٹی کےفاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان ، کریم خواجہ امیدوار ہیں ۔ تحریک لبیک پاکستان کے یشااللہ امیدوار ہونگے ، پی ٹی آئی کےثمر علی خان ،حنید لاکھانی،حسن بخشی ٹیکنوکریٹ  نشست پر امیدوار ہیں۔  ایم کیوایم کےشہاب امام بھی امیدوار ہیں ، سینیٹ الیکشن کے لئے امیدوار کل تک دستبردار ہوسکیں گے۔

 پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 22 امیدوار میدان میں  ہیں ۔  پنجاب سے سات جنرل نشستوں کے لیے  17 امیدوار میدان میں ہیں،  خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 3 امیدوار میدان میں ہیں،   پی ٹی آئی کی زرقا تیمور،  مسلم لیگ نون کی سعدیہ خاقان عباسی اور سائرہ تارڑ امیدوار  ہیں ۔

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لیے دو امیدوار بیرسٹر علی ظفر اور اعظم نذیر تارڑ نے کاغذات جمع کرائے۔ ق لیگ کے کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحق منہاس نظرثانی شدہ فہرست میں شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ ،محمد خان مدنی ، عمر سرفراز چیمہ ، سیف اللہ سرور خان نیازی ، اعجاز چودھری، ظہیر عباس کھوکر ، اعجاز حسین منہاس اور عون عباس بپی کے نام بھی جنرل نشستوں کی فہرست میں شامل  ہیں ۔

ن لیگ کے زاہد حامد ، سعود مجید، سیف الملوک کھوکھر ، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمٰن، ساجد میر، افنان اللہ خان بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہیں۔

سینٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار میدان میں ہیں,  پی ٹی آئی کے 18 امیدوار، جے یو آئی، جماعت اسلامی، اے این پی کے چار چار، پیپلزپارٹی کے تین اور مسلم لیگ نواز کے دو امیدوارہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں۔ خواتین اورٹیکنو کریٹ کی دو، دونشستوں پرتین تین اور اقلیتی کی ایک نشست پر دو امیدوارہیں۔

جے یو آئی (ف)  جماعت اسلامی اور اے این پی کا جنرل، ٹیکنو کریٹ اورخواتین کی نشستوں کےلئے ایک ایک امیدوارہے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کا اقلیتی نشست پر کوئی امیدوارنہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینٹ امیدوار 25 فروری کی شام تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی، حتمی فہرست شائع ہونے کے بعد 2 مارچ تک امیدوار مقابلے سے دستبردار ہوسکتا ہے۔