Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعامسترد کردی

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعامسترد کردی
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما کو تحریری طور پر بیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی  جبکہ   رشید اے رضوی کی فریق بننے کی استدعا منظور کر لی گئی ۔

ممبرالیکشن کمیشن کے استفسار پر فیصل واوڈا بولے عدالت سو بار بلائے سو بار آئیں گے، کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔