Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی
June 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو جاری ہونے والا اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق معطل کی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے پر بھی وہ پیش نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چیرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منطوری دی تھی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تاہم ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی اور وہ سینیٹر منتخب ہوگئے تھے۔