Wednesday, April 24, 2024

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو این اے 249 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو این اے 249 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا
May 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 249 پر پیپلز پارٹی کی کامیابی کا مزہ کرکرا ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حلقے کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ الیکشن کمیشن چار مئی کو معاملہ سنے گا۔ 

این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں فتح پیپلز پارٹی کو فی الحال جشن روکنا ہوگا، کیونکہ الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آر او کو فارم 49 جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے ووٹوں کی گنتی میں خرابی کا بتایا اور بولے جمع کردہ نمبروں میں ہمارے ووٹوں کی تعداد بڑھی ہے۔

اِدھر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے ن لیگی تحفظات کو مسترد کردیا۔

29 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مفتاح اسماعیل کچھ ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔