Friday, April 19, 2024

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یکم جون تک عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یکم جون تک عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں
May 24, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے اور عملہ کام کرتا رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملازمین کی چھٹیاں یکم جون تک منسوخ ہیں۔