Thursday, April 25, 2024

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی سے سبق سیکھ لیا، پنجاب اور سند ھ میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی سے سبق سیکھ لیا، پنجاب اور سند ھ میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ
June 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی سے سبق سیکھ لیا۔ پنجاب اور سند ھ میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے جلد سپریم کورٹ سے رجو ع کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت پنجاب، سندھ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر ز، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی اور مرحلہ وار انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں صوبوں میں الیکشن ڈویژن وائز کرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق دونوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن بیس ستمبر کو ہونگے۔