Sunday, September 8, 2024

الیکشن کمیشن نے خط کا جواب نہ دیکر قوم کے ساتھ مذاق  کیا ہے  : عمران خان

الیکشن کمیشن نے خط کا جواب نہ دیکر قوم کے ساتھ مذاق  کیا ہے  : عمران خان
August 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی کہتے ہیں انصاف نہ ملا تو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔  الیکشن کمیشن نے خط کا جواب نہیں دیا بلکہ قوم کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے جواب پر رد عمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوبارہ سڑک پر آنے کی دھمکی دیدی، کہتے ہیں کہ کیا آئینی ادارہ قانون توڑ سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے شرمناک جواب دیا ہے۔ یہ جواب نہیں مذاق ہے جو ان کے  ساتھ نہیں بلکہ پوری قوم کے ساتھ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر میچ کھیلا بدھ کے روز تیسری وکٹ بھی گر جائے گی۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹانے کے حوالے سے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔ اس کے لیے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔ موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں پھر بھی ضمنی انتخاب اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔